ابنا: مصرکی جماعت اسلامی کے ترجمان طارق الزمر نے کہا ہےکہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم مصر کے فوجیوں پر مسلح دہشتگردوں کے حملے میں ملوث ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی مصر کے صحرائے سینا کے علاقے میں بدامنی کا سبب ہے اور وہ اس طرح کی کارروائی کے ذریعے مصرکے سرحدی علاقے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی نے بعض خانہ بدوشوں کو اس کارروائی کی تربیت دی ہوگئي۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بھی رفح گزرگاہ کے قریب واقع مصر کی سرحدی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ مصر کی سرحدی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے کل کے حملے کے بعد تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اس حملے کی مذمت کی۔ تحریک جہاد اسلامی کےبیان سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صہیونی ریاست مصر اور فلسطینی عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے درپے ہے اور مصر کے فوجیوں پر حملے اور اختلافات کا فائدہ بھی صرف اسی حکومت کو حاصل ہوگا۔
تحریک جہاد اسلامی نے اسی طرح اپنے بیان میں اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ، مصرکی حکومت اور ملت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی مصرکی سرحدی فوجی چوکی پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی تھی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب مصر کی حکومت نے اتوار کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ رفح پاس کے قریب واقع فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد رفح پاس کو بند کرنےکا ارادہ رکھتی ہے۔
رفح گزرگاہ کے بند کۓ جانے پر منتج ہونے والے مصری کی سرحدی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے منفی نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ خونریز اور سازش پرمبنی اس اقدام کا فائدہ صرف صہیونی ریاست کو ہوگا اور اس چیک پوسٹ کے بند کۓ جانے سے غزہ کےمحاصرے میں شدت پیدا ہوگی۔
.......
/169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334874
مصر اور غزہ کی مشترکہ سرحد پر مصری فوجیوں پر حملے کے خلاف، کہ جس میں مصر کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں، رد عمل ظاہر کیا گيا ہے۔ اس سلسلے میں مصر اور فلسطین کے حکام ، شخصیات اور سیاسی جماعتوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست پراس جرم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔